محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی

سندھ کی ساحلی پٹی اور تھرپارکر میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے، موسمیاتی ماہرین

فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم ومرطوب رہے گا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی اور تھرپارکر میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں معطل اورشام میں بحال ہونے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد رہا، شہر کے مضافاتی علاقوں میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود تیز ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے بہتررہا، چند علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا۔
Load Next Story