کاٹن سیزن ختم کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 34 لاکھ گانٹھ رہی
گزشتہ سال سے3.69 فیصدزائد،پنجاب کی فصل 1.3 فیصد بہتری سے 96 لاکھ 31ہزار رہی
ٹیکسٹائل ملزنے 1کروڑ26لاکھ گانٹھ روئی خریدی جبکہ 4لاکھ برآمد کی گئی ،پی سی جی اے۔ فوٹو: فائل
لاہور:
ملک میں کاٹن سیزن 2013-14 اختتام پذیر ہو گیا اور پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے کاٹن سیزن 2013-14 کے حتمی اعداد و شمار کر دیے جس کے مطابق 30 اپریل 2014 تک 1 کروڑ 33 لاکھ 91 ہزار 694 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی جو گزشتہ کاٹن سیزن کے مقابلے میں 4 لاکھ 76 ہزار 109 گانٹھ یا 3.69فیصد زائد ہے۔
فیکٹریوں میں آنے والی 1 کروڑ 33 لاکھ 91 ہزار 694 گانٹھ کپاس سے 1 کروڑ 33 لاکھ 88 ہزار 747 گانٹھ روئی تیار ہوئی، صوبہ پنجاب میں96 لاکھ 31 ہزار 362 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی جو گزشتہ سال سے 1لاکھ 22 ہزار 944 گانٹھ یا 1.29فیصد زائد ہے، کاٹن سیزن 2013-14 میں صوبہ پنجاب میں 96 لاکھ 29 ہزار 482 گانٹھ روئی تیار ہوئی۔ پی سی جی اے کے مطابق صوبہ سندھ میں کاٹن سیزن 2013-14 میں10.37فیصد کے اضافے سے 37 لاکھ 60 ہزار 332 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی جبکہ 2012-13 میں 34 لاکھ 7 ہزار 167 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔
سندھ کی فیکٹریوں میں رواں سال سیزن میں 37 لاکھ 59 ہزار 265 گانٹھ روئی تیار کی گئی، غیر فروخت شدہ اسٹاک 4 لاکھ 7 ہزار 816 گانٹھ روئی ہے، ایکسپورٹرز نے بیرون ملک برآمد کیلیے 3 لاکھ 99 ہزار 382 گانٹھ روئی خریدی، ٹیکسٹائل سیکٹر نے 1 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار 496 گانٹھ روئی خریدی جس میں سے پنجاب سے 92 لاکھ 30 ہزار 582 گانٹھ ا ورسندھ سے 33 لاکھ 53 ہزار 914 گانٹھ روئی خریدی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی الوقت ملک میں 12 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں جن میں سے پنجاب میں 11 جبکہ سندھ میں 1فیکٹری آپریشنل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع ملتان میں کاٹن جننگ فیکٹریوں میں کاٹن سیزن 2013-14 میں 4 لاکھ 95 ہزار 893 گانٹھ کپاس آئی، لودھراں میں 3 لاکھ 86 ہزار 486 گانٹھ کپاس، خانیوال میں 9 لاکھ 36 ہزار 563 گانٹھ کپاس، مظفرگڑھ میں 4 لاکھ 13 ہزار 961 گانٹھ کپاس، ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ 94 ہزار 129 گانٹھ کپاس، راجن پور میں 4 لاکھ 11 ہزار 578 گانٹھ کپاس، لیہ میں 2 لاکھ 78 ہزار 304 گانٹھ کپاس، وہاڑی میں 8 لاکھ 76 ہزار 561 گانٹھ کپاس، ساہیوال میں 5 لاکھ 34 ہزار 340 گانٹھ کپاس، پاکپتن میں 1 لاکھ 73 ہزار 701 گانٹھ کپاس، اوکاڑہ میں 45 ہزار 592 گانٹھ کپاس، قصور میں 28 ہزار 386 گانٹھ کپاس، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 لاکھ 34 ہزار 968 گانٹھ کپاس، فیصل آباد میں 64 ہزار 188 گانٹھ کپاس، جھنگ میں 1 لاکھ 18 ہزار 360 گانٹھ کپاس، میانوالی میں 3 لاکھ 10 ہزار 413 گانٹھ کپاس، بھکر میں 1 لاکھ 76 ہزار 231 گانٹھ کپاس، سرگودھا میں 38 ہزار 514 گانٹھ کپاس، رحیم یار خان میں 11 لاکھ 84 ہزار 464 گانٹھ کپاس، بہاولپور میں 11 لاکھ 10 ہزار 363 گانٹھ کپاس اور بہاولنگر میں 14 لاکھ 18 ہزار 367 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی۔