شاہراہ فیصل سے سیاسی جماعتوں کے پرچم ہٹانے کی ہدایت
گرین بیلٹ اور فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کیا جائے گا،شعیب صدیقی
صنعتی علاقوں پر توجہ دی جائے،سر سبزاورپر امن کراچی اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو: فائل
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ڈرائنگ روم شاہراہ فیصل سے سوائے قومی پر چم کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت ہر قسم کے پرچم اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ گرین بیلٹ اور فٹ پاتھوں پرخوبصورت رنگ و روغن کیا جائے گا۔
وہ سر سبز کراچی، پر امن کراچی کی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں ڈائریکٹر میڈیا لوکل گور نمنٹ روبینہ آصف، ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی طاہر درانی، نیشنل انوائرمنٹ فورم کے سر براہ نعیم قریشی اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، کمشنر کراچی نے کہا کہ سرسبز کراچی، پر امن کراچی پر وگرام کے تحت شہر میں لگائے جانے والے3 لاکھ پودوں کے منصوبے میں پھلدار پودوں کو بھی شامل کیا جا ئے گا، مختلف مقامات پر پھولوں اور کچن گارڈن کے پو دے بھی لگائے جا ئیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام کے حوالے سے قائم مختلف کمیٹیوں کا اجلاس بلایا جائے اور کام کی رفتار تیز کی جائے، اس کے علاوہ صنعتی علاقوں پر توجہ دی جائے اور صنعتکاروں کی ایسوسی ایشنز کا تعاون حاصل کیا جائے، ایئرپورٹ سے میٹروپول ہوٹل تک شاہراہ فیصل کو خوبصورت بنایا جائے، طاہر درانی نے اجلاس کو بتایا کہ شعیب احمد صدیقی اور ایڈ منسٹریٹرکے ایم سی رئوف اختر فاروقی کی ہدایت پر کراچی کے تمام بڑے پا رکس جو کہ ان کے اختیا ر میں آتے ہیں وہاں سبزے اور درختوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، انھوں نے کمشنر کراچی کی پورٹ قاسم کے علاقے میں مینگروز کے جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے تو جہ دل ئی اور اس حوالے سے نو ٹس لینے کی درخواست کی۔