پاکستان میں امیراورغریب کیلیے قوانین مختلف ہیںجواداحمد

ملک میں برابری کی تحریک شروع کرونگا،بانی انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ‘‘ کی پریس کانفرنس

انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ کے بانی جواد احمد دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

معروف گلوکاراور ''انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ'' کے بانی جواداحمد نے کہا ہے کہ پچھلے انتخابات میں مجھے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی گئی تھی۔


لیکن میں نے صرف اس لیے ان سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستگی نہ کی کہ ان تمام سیاسی جماعتوں کا کسی غریب آدمی اوراس کے مسائل سے دور دورتک کوئی واسطہ نہیں ہے اورنہ ان کی امیرانہ اورشاہانہ پارلیمانی سیاست غریب آدمی کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ جہاں تک بات سیاسی جماعت بنانے کی ہے تومیں اس بات کی شدت سے تردید کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار جواداحمد نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں برابری کی تحریک شروع کرنے کااعلان کرتاہوں۔ ہمارے نبی پاکؐ نے نہیں کہا تھا کہ آج تمام انسان برابر ہیں ۔

لیکن ہمارے حکمران اوراس کے قائم کردہ ادارے اس بات کومانتے ہیں ؟ کیا یہاں غریب کسانوں اورمزدوروں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جاتا ہے ؟ ان کو وہ چیزیں اورسہولیات میسر ہیں جواس ملک میں بنتی، اگتی اورملتی ہیں؟ یہاں امیروں کے لیے اورقوانین اورغریبوں کے لیے اور قوانین ہیں۔ یہاں اسمبلیوں سے لے کرسڑکوں، کھیتوں، ملوں، فیکٹریوں، کارخانوں، اداروں اورگھروںمیں روزغریبوں کا ستحصال ہوتاہے۔
Load Next Story