ایشین گیمز کے لئے ہاکی تربیتی کیمپ کا کل سے اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے
جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کا حصول ہمارا پہلا ہدف ہوگا، چیف منیجرو کوچ شہناز شیخ
گزشتہ چار برسوں میں گرین شرٹس ایشین گیمز کے علاوہ کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکے، فوٹو: فائل
رواں برس کوریا میں شیڈول17 ویں ایشین گیمز کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اتوار کو رپورٹ کریں گے جبکہ تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز پیر سے اسلام آباد میں ہوجائیگا۔
چیف کوچ و منیجر شہنازشیخ کے مطابق ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کا حصول ہمارا پہلا ہدف ہوگا، تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی ٹیم مینجمنٹ کو 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز کی صورت میں ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے، کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ملک بھر سے ٹرائلز کے بعد37 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کیا ہے، ان پلیئرز میں عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور، محمد اقبال(گول کیپرز) ، محمد عمران، محمد خالد، عباد علی، عبدالستار، زاہد اللہ، اسد عزیز(فل بیکس)، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصور عباس، عثمان حنیف، محمد شعیب (ہاف بیکس)، ولید حمید، حماد، علی حسین، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، علی شان، محمد عمر بھٹہ، محمد رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند سینئر، لیاقت رسول، شاہ جی، اظفر، شہباز احمد، شکیل عباسی، ذیشان اکرم ، ارسلان قادر اور خرم شہزاد شامل ہیں، منتخب کھلاڑی اتوارکی شام چیف کوچ و منیجر شہناز شیخ کو رپورٹ کردیں گے۔
کیمپ کا باقاعدہ آغاز پیر سے ہوگا، چیف منیجرو کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں گرین شرٹس ایشین گیمز کے علاوہ کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکے، اس کے باوجود کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کا حصول ہمارا پہلا ہدف ہوگا۔''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں ہم پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو اولمپکس2016 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ماضی کے فارورڈ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ کھیلوں کے میدانوں میں گزارا ہے، بخوبی جانتا ہوں کہ جیت کا نشہ کیا ہوتا ہے۔
یہی نشہ کھلاڑیوں میں منتقل کرنا چاہتا ہوں، میری کوچنگ کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ اردو میڈیم بچے کو میں او لیول نہیں پڑھائوں گا بلکہ ہرکھلاڑی کی نفسیات کے مطابق اسے ٹریننگ دوں گا، ایک سوال پر شہناز شیخ نے کہاکہ ملک بھر میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز پی ایچ ایف کا اچھا اقدام ہے جس کا سہرا صدر فیڈریشن اختر رسول کو جاتا ہے، ان ٹرائلز میںہمیں660 کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا جس میں سے 37 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیاہے، سابق اولمپئن نے کہا کہ ایشین گیمز کے لئے شیڈول کیمپ کے تمام کھلاڑی اتوار کو رپورٹ کریں گے جس کے بعد ان کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ میٹنگ ہوگی، انھوں نے کہاکہ کیمپ کے ابتدائی 2 روز 2 سیشنز ہوں گے۔صبح سے ڈھائی بجے تک پلیئرز فزیکل ٹریننگ کریں گے جبکہ شام چار سے ساڑھے 6 بجے تک ڈرلز کریں گے، انھوں نے مزیدکہا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی جم ٹریننگ اورسوئمنگ کے ساتھ وڈیو سیشنز کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔