6 ماہ میں بجلی لانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھاشاہد خاقان

کے پی کےہو یا سندھ جو بھی بجلی کا نظام اپنے ہاتھ میں لیناچاہے ہماری طرف سے کھلی آفر ہے اپنا شوق پورا کرلیں،وفاقی وزیر

،پیپلزپارٹی کی حکومت بجلی استعمال کرتی رہی لیکن بل نہیں دیا، شاہد خاقان عباسی ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے کبھی6ماہ میں بجلی لانے کاکوئی وعدہ نہیں کیا تھا،ہم نے ہمیشہ عوام کوحقیقت بتائی ہے


ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاکہ پاکستانی قوم عذاب سے گزر رہی ہے، خدا کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہیے اور سنجیدگی سے اس مسئلے پر قابوپانے کی کوشش کرنی چاہیے،میں موجودہ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ قوم کو بیوقوف بنانا چھوڑ دے جو بل نہیں دیتا اس کی بجلی کاٹنی چاہیے لیکن جو بل دیتا ہے اس کی بجلی کاٹنازیادتی ہے، حکومت فیڈرکاٹ کر بل دینے والوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے،آج ہم چوری ہونے والی بجلی کی قیمت بھی عوام سے لے رہے ہیں،ن لیگ نے انتخابی مہم میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بہت سے وعدے کیے تھے لیکن وہ پورے نہیں ہوئے اب ان کواخلاقی جرأتمندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہناچاہیے کہ ہاں ہم نے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں ہوسکے۔

وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے کبھی6ماہ میں بجلی لانے کاکوئی وعدہ نہیں کیا تھا،ہم نے ہمیشہ عوام کوحقیقت بتائی ہے،چند روز قبل خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ اگلے دو تین ماہ سخت ہیں، عوام کو برداشت کرنا پڑے گا ،کوئی بھی بجلی کا منصوبہ شروع کریں تواس کے نتائج کے لئے کم از کم دو تین سال لگ جاتے ہیں، کوئی معجزہ مشکل ہے لیکن ہم کوششیں کررہے ہیں، جو بل نہیں دے گا اس کو بجلی نہیں ملے گی، کے پی کے کی حکومت ہو یا سندھ کی جو بھی بجلی کا نظام اپنے ہاتھ میں لیناچاہے ہماری طرف سے کھلی آفر ہے اپنا شوق پورا کرلیں،پیپلزپارٹی کی حکومت بجلی استعمال کرتی رہی لیکن بل نہیں دیا، ہماری حکومت نے آکرسرکلر ڈیٹ ادا کیاہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے کہ یہ بحران ہے جو آہستہ آہستہ ٹھیک ہو گا تو اس وقت کوئی مانتا نہیں تھا،موجودہ حکومت بھی ہمارے ہی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔
Load Next Story