طالبان سے مذاکرات میں بڑی رکاوٹ بیان بازی ہے طاہر اشرفی
جس طرح ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مہم چلائی گئی اس سے ان کی دل آزاری ہوئی ہوگی، سربراہ پاکستان علماکونسل
اگرحامد میرپر حملے کے لیے بھارتی وزیر پاکستانی وزیراعظم کو خط لکھ سکتاہے تو پاکستان کوبھی اس پر ردعمل ظاہرکرنا چاہیے، طاہر اشرفی ۔ فوٹو: فائل
پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہراشرفی نے کہاہے کہ بھارت میں اپنی مرضی سے ووٹ کا حق استعمال کرنے پرمسلمانوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام میں اور مولانامیں میزبان نبیلہ سندھوسے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ بھارت خودکو دنیا کی بڑی جمہوریت قراردیتا ہے لیکن 32مسلمانوں کو صرف اس لیے قتل کردیا گیاکہ انھوں نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالے۔ انھوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ سب سے پہلی رکاوٹ بلاوجہ کی بیان بازی ہے۔
طاہر اشرفی نے کہاکہ جس طرح ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مہم چلائی گئی اس سے ان کی دل آزاری ہوئی ہوگی۔ اس معاملے پراگر غلطی تسلیم کرلی جائے، معذرت کرلی جائے تواس میں کوئی بری بات نہیں۔ ایم کیوایم کے رہنماخواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ہم اب تک ہرجگہ آئین کے مطابق اپنے کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوپائی۔