چھالیہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے کا نام پرسنل نیم آئیڈینٹی فیکشن لسٹ میں شامل
نیٹ ورک چلانے والے عمران نورانی کا نام بھی امیگریشن کی پرسنل نیم آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل
فوٹو: سوشل میڈیا
کسٹمز میگا اسکینڈل اور چھالیہ اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے والے عمران نورانی کا نام بھی پرسنل نیم آئیڈینٹی فیکشن لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے کسٹمز کے گرفتار اور مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف مزید پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت بلوچستان سے کراچی تک چھالیہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے عمران نورانی کا نام بھی امیگریشن کی پرسنل نیم آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل کر دیا گیا، عمران نورانی کے ساتھ ایف آئی اے کے مقدمے میں نامزد 5 دیگر کسٹم افسران کے نام بھی پی این آئی لسٹ میں درج ہیں۔
لسٹ میں موجود کلکٹرز ثاقب سعید، عثمان باجوہ، عامر تھیم جبکہ گریڈ16 کے یاور عباس اور طارق محمود کے نام بھی شامل ہیں، درج بالا ناموں کے اندراج کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ نے ڈائریکٹر پی این آئی ایل امیگریشن کو مراسلہ ارسال کیا۔