کرینہ کپور اور اجے دیوگن کی فلم ’’سنگھم 2‘‘ کی شوٹنگ گووا میں ہوگی
’’سنگھم‘‘ کے سیکوئل کا ممبئی میں پہلا اسپیل مکمل ،گووا میں 15 مئی سے شوٹنگ شروع اور 15 روز میں مکمل کی جائے گی
ہدایتکار روہت شیٹی نے میرا کردار کافی جاندار بنادیا ہے ، کرینہ کپور خان۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار اجے دیوگن کی فلم سنگھم ٹو کی شوٹنگ کا نیا اسپیل شمالی گووا میں 15 مئی سے شروع ہوگا۔فلم کی زیادہ تر عکسبندی سیٹ پر کی جائے گی۔
روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی 2011کی سپرہٹ فلم سنگھم کے سیکوئل کی ہدایات بھی روہت شیٹی ہی دے رہے ہیں ۔پریکوئل کے برعکس کاجل اگروال کی جگہ کرینہ کپور خان اجے دیوگن کی ہیروئن بنی ہیں جب کہ فلم ساز و اداکار امول گپتے بھی ان کے ساتھ اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی ایک ایماندار پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اجے دیوگن نبھارہے ہیں اور انھوں نے اس کے لیے کافی تیاری بھی کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق شمالی گووا میں شوٹنگ کا شیڈول 15روز کا ہے جو 15مئی سے شروع ہوگااس دوران سمندر کے کنارے مناظر کشی کی بجائے تمام تر شوٹنگ ان ڈور یعنی سیٹ اور گھر کے اندر کی جائے گی اور اس سلسلہ میں ہدایتکار حال ہی میں گووا کا دورہ کرکے وہاں کے ایک گائوں سیولیم کے کچھ مقامات کا انتخاب بھی کرلیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوںعکسبندی کا پہلا اسپیل گزشتہ دنوں ممبئی میں مکمل کیاگیا جس دوران فلم کے دونون مرکزی کرداروں کی تصاویر بھی میڈیا کے لیے جاری کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور ''سنگھم 2'' میں متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک مراٹھی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس کے لیے انھوں نے مراٹھی لب لہجے پر کافی حد تک عبورحاصل کرلیا ہے ۔ اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں پہلی مرتبہ کسی مراٹھی لڑکی کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہوں ہدایتکار روہت شیٹی نے میری خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکرپٹ پر نظر ثانی کرکے میرا کردار کافی جاندار بنا دیا ہے۔
مداح یقیناً نئے کردار میں میری پرفارمنس کو سراہیں گے اور سنگھم ٹو بھی اپنے پریکوئل کی طرح باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوگی ۔اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ پہلی مرتبہ ان کے ساتھ کسئی فلم مین نظر نہیں آرہی ہوں کیونکہ اس سے قبل پرکاش جا کی فلم ستیہ گرہ میں بھی ہم ایک ساتھ مداحوں کو نظر آئے تھے ہم دونوں کے درمیان بہترین پیشہ ورانہ تعلقات ہیں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔واضح رہے کہ سنگھم 2'' رواں برس بھارتی یوم آزادی پر 15 اگست کوریلیز کی جائے گی ۔