عدالتی حکم کے باوجود میر شکیل اور عامر میر کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا
جیونے سازش کے تحت مہم چلائی، مدعی،تھانہ مارگلہ کے سامنے احتجاج، خودسوزی نہ کریں، پولیس
جیونے سازش کے تحت مہم چلائی، مدعی،تھانہ مارگلہ کے سامنے احتجاج، خودسوزی نہ کریں، پولیس۔ فوٹو: فائل
جیو ٹی وی کی جانب سے آئی ایس آئی کیخلاف باقاعدہ سازش کے تحت مہم چلانے کے الزام میں جیوکے مالک میرشکیل الرحمن اور دی نیوز کے رپورٹرعامرمیرکیخلاف عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کیے جانے پر مدعی ارشدبٹ اتوار کی رات تھانہ مارگلہ پہنچ گئے جہاں پر پہلے سے تھانہ کے گیٹ پر منتظر اے ایس پی مارگلہ سرکل راناعبدالعزیز اور ایس ایچ او انسپکٹر خالد اعوان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں بتایاکہ انہیں عدالتی احکامات موصول ہوچکے ہیں مگر ان میں واضح نہیں کیا گیا کہ مقدمہ کون سی دفعات کے تحت درج کیاجائے لہٰذا درخواست پولیس کی لیگل برانچ کو بھجوائی گئی ہے۔
دفعات کا واضح ہوتے ہی مقدمہ درج کیاجائے گا ۔ اس کے بعد مدعی ارشدبٹ نے تھانہ کے گیٹ پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر جج نے واضح حکم جاری کیاہے کہ جیوگروپ کے مالک میرشکیل الرحمن اوردی نیوزکے رپورٹرعامرمیرکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے لیکن پولیس نے درج نہیںکیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کی درخواست پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات لگتی ہے۔ جیوٹی وی پر سوچی سمجھی سازش کے تحت آئی ایس آئی کیخلاف مہم چلائی گئی ۔ میںایک محب وطن پاکستانی ہوں ۔ مجھے افسوس ہوا کہ جوملک وقوم کی حفاظت پر مامور قومی ادارے ہیں ان کی کردارکشی کی گئی ہے۔
انھوںنے کہاکہ پولیس واضح احکامات کے باوجودمقدمہ درج کرنے سے گریزکررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں نے اس سے پہلے بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت لینے کیخلاف پیٹیشن دائرکی تھی۔ وہ انیس اپریل سے تھانہ مارگلہ کے چکرلگارہے ہیں مگر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔ اب عدالتی حکم آگیاہے۔ اس موقع پر انہوں نے ساتھ ہی کھڑے ایس ایچ اوکے آگے دونوں ہاتھ جوڑکرکہاکہ اب تومقدمہ درج کردیں ۔ اب عدالت نے بھی حکم دیا ہوا ہے جس پرایس ایچ اونے کہاکہ عدالتی حکم میں واضح نہیں کیاگیاکہ کون سی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے۔
حساس نوعیت کامعاملہ ہے اس وجہ سے پولیس کی لیگل برانچ سے راہنمائی مانگی گئی ہے کہ وہ واضح کرے کہ کون سی دفعات کے تحت میرشکیل الرحمن اور عامرمیرکیخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ اس کے بعد مدعی ارشد بٹ کو اے ایس پی راناعبدالعزیزاور ایس ایچ اوتھانہ کے اندرلے گئے جہاں پرانہیں سمجھایا گیا کہ مقدمہ عدالتی حکم کے مطابق ضروردرج ہوگا لیکن قانونی رائے لی جائے گی۔ بعدازاں ارشد بٹ نے میڈیا کو کہا کہ اسلام آباد پولیس نے میرشکیل الرحمان اور عامر میر کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ مقدمہ کے اندراج تک تھانہ مارگلہ کے سامنے احتجاج کروں گا۔ رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہوا تاہم پولیس اہلکاروں نے ارشد بٹ کو خود سوزی نہ کرنے کا کہا ہے۔