دیکھتے ہیں کہ طاہرالقادری کو کون ٹوپی پہنائے گا رحمن ملک

دیکھنا یہ ہے کہ طاہر القادری کو نیا کنٹینردیا جائے گا یا پرانے سے ہی کام چلائیں گے

دیکھنا ہوگا کہ طاہر القادری کا دھرنا جمہوریت کے لئے خطرہ نہ بن جائے، رحمان ملک فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

لاہور:
سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹررحمٰن ملک نے کہاہے کہ بلوچستان کی طرح کراچی میں بھی یونیفارم کی آڑلے کر چند عناصر دہشت گردی کررہے ہیں۔


کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں طالبان ملوث ہیں،اب یہ دیکھناہوگا کہ طاہر القادری کو کون ٹوپی پہنائے گا۔اتوار کو کراچی ایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ دیکھنا ہو گا کہ طاہر القادری کے پیچھے کوچ کون ہے ،ہمارے دور میں جب طاہر القادری نے دھرنا دیا تھا،اس وقت سردی تھی اور اب گرمی ہے،اب دیکھنا یہ ہو گا کہ انھیں نیا کنٹینردیا جائے گا یا پرانے سے ہی کام چلائیں گے، طاہر القادری کا دھرنا جمہوریت کے لئے خطرہ نہ بن جائیں اور سیاسی جماعتیں جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے جمہوریت ہی نہ کھودیں۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل پرافسوس ہے،کوئی بھی نہیں چاہتاکہ ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ چلے،ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پرکمیٹی بنادی ہے اورحکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ قاتل پکڑے جائیں،امید ہے کہ ایم کیو ایم اپناالٹی میٹم واپس لے گی۔

ایم کیو ایم کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا،قائدمتحدہ نے ہمیشہ ساتھ دیا اورہم ایم کیوایم کے ساتھ ہیں،ملک کو اتحادکی ضرورت ہے،حامدمیر پر حملے کے واقعے پرتبصرہ نہیں کروں گا، معاملہ عدالت میں ہے۔انھوں نے کہا کہ طالبان نے کہاہے کہ وہ ملک میں دہشت گردی بند کر دیں گے لیکن کراچی میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اوریہی لوگ شہرمیں دہشت گردی میں ملوث ہیں جبکہ بلوچستان میں دہشت گردایف سی کایونیفارم پہن کر لوگوں کو قتل کرتے تھے۔رحمٰن ملک نے کہا کہ جو ڈنڈوں کی بات سمجھتے ہیں انھیں باتیں سمجھ نہیں آتیں،افواج پاکستان سے اپیل کروں گا کہ وہ طالبان کوبھرپورجواب دیں۔
Load Next Story