رنبیر کپور تربیت یافتہ اور ذہین اداکار ہے نواز الدین صدیقی

سلمان شاید فلم انڈسٹری کا واحد دیانتدار شخص ہے انکے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا، نواز الدین صدیقی

سلمان شاید فلم انڈسٹری کا واحد دیانتدار شخص ہے انکے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا، نواز الدین صدیقی فوٹو : فائل

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ رنبیر کپور سے بے حد متاثر ہیں۔


یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی نواز الدین کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اچھا اداکار ہے جو مختلف کردار نگاریوں کے ذریعے تجربات کرنے سے نہیں جھجھکتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ رنبیر کی طرف سے فلموں اور کرداروں کے انتخاب کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ وہ ایک تربیت یافتہ اور ذہین اداکار ہے اور دوسرے اداکاروں کو بھی اس کی طرح کے تجربات کرنے چاہیے۔

نواز الدین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انھوں نے فلم '' سرفروش'' میں عامر خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بے حد سیکھا اور اب وہ نئی فلم اداکار سلمان خان کے ساتھ کر رہے ہیں جو کہ شاید فلم انڈسٹری کا واحد دیانت دار شخص ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فلم میں وہ سلمان کے مقابل ولن بن رہے ہیں۔
Load Next Story