ٹی وی ڈراموں اور اچھی فلموں تک محدود رہنا چاہتی ہوں ریشم
فلم ’’سوارنگی ‘‘ میں جو کردار ادا کیا وہ پہلے کسی اداکارہ نے نہیں نبھایا ہوگا، ریشم
فلم ’’سوارنگی ‘‘ میں جو کردار ادا کیا وہ پہلے کسی اداکارہ نے نہیں نبھایا ہوگا، ریشم فوٹو: فائل
اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں صرف ٹی وی ڈراموں اور اچھی فلموں کی حد تک محدود رہنا چاہتی ہوں۔
فلم '' سوا رنگی '' سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے اس فلم میں میرا کردار انتہائی جاندار ہے اور اس سے قبل یہ کردار کسی اداکارہ نے ادا نہیں کیا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار ریشم نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان فلم انڈسٹری کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔ نوجوان اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے بہترین فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کام مستقبل روشن دکھائی دینے لگا ہے۔