معین خان کے صاحبزادے نے اپنی بیٹنگ سے راشد لطیف کو بھی گرویدہ بنالیا
اعظم خان اپنے ایج گروپ کے سب سے باصلاحیت بیٹسمین ہیں، سابق وکٹ کیپر
اعظم خان اپنے ایج گروپ کے سب سے باصلاحیت بیٹسمین ہیں، سابق وکٹ کیپر. فوٹو: فائل
چیف سلیکٹر معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے اپنی بیٹنگ سے سابق کپتان راشد لطیف کو بھی گرویدہ بنالیا۔
وہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کی انڈر 16 ٹیم کے ٹرائلز کے لیے گئے جہاں پر فوری طور پر اپنی صلاحیتوں سے راشد لطیف کی توجہ کھینچ لی۔ سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ اعظم خان اپنے ایج گروپ کے سب سے باصلاحیت بیٹسمین ہیں، وہ کراچی کی انڈر 16 ٹیم میں منتخب ہوچکے اور میں ان کا مستقبل کافی روشن دیکھ رہا ہوں۔
میں نے تو یہ بھی پلان بنالیاکہ مستقبل میں انھیں پورٹ قاسم اتھارٹی کی انڈر 19 ٹیم میں شامل کروں گا، راشد لطیف نے اعظم خان کو فٹنس پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے اسے کچھ کم کرنا پڑے گا، اس سے اعظم خان کی بیٹنگ مزید بہتر ہوجائے گی۔