مزید 9 کھلاڑیوں نے ہاکی کیمپ میں رپورٹ کردی
مجموعی پلیئرز کی تعداد 35 ہوگئی، خالد بھٹی بخار کے سبب تیاریوں کا حصہ نہیں بن پائے۔
مجموعی پلیئرز کی تعداد 35 ہوگئی، خالد بھٹی بخار کے سبب تیاریوں کا حصہ نہیں بن پائے۔ فوٹو: فائل
ایشین گیمز کی تیاریوں میں مصروف کیمپ میں مزید 9 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی۔
جس کے بعد ٹریننگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کی مجموعی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ حسیم خان جرمنی میں لیگ ہاکی کھیلنے جبکہ خالد بھٹی ٹائیفائیڈ بخار کی وجہ سے کیمپ کا تاحال حصہ نہیں بن سکے۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے 2013 میں جاپان میں شیڈول ایشین گیمز میں میزبان جاپان کو فائنل مقابلے میں ایک کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، رواں سال کوریا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونے والے ایشین گیمز میں اپنے ٹائٹل کا بھر پور دفاع کرنے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا،گزشتہ روز مزید 9 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کی جس کے بعد کیمپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔
حسیم خان جرمنی میں لیگ ہاکی کھیلنے جبکہ خالد بھٹی ٹائیفائیڈ بخار کی وجہ سے کیمپ کا باقاعدہ حصہ نہیں بن سکے، علی شان کیمپ کا حصہ بننے سے پہلے ہی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھے، گزشتہ روز ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد انھیں آرام کا مشورہ دیا جس پر ٹیم مینجمنٹ نے انھیں کیمپ سے2 ہفتے کے لیے استثنیٰ دے دیا، مزید معلوم ہوا ہے کہ افتتاحی روز کھلاڑیوں کے صبح اور شام کے 2 الگ الگ سیشنز میں 6 گھنٹے کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے جن میں پلیئرز کے وزن کرنے کے علاوہ بیپ ٹیسٹ اوراسپیڈ ٹیسٹ نمایاں ہیں، منگل کو پلیئرز کی جسمانی لچک کا جائزہ لینے کے ساتھ ہارٹ بیٹ ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، دریں اثنا کیمپ کمانڈنٹ نے ابتدائی روزکے فٹنس ٹیسٹ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ پلیئرزکی فٹنس میں مزید بہتری آئیگی۔