فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری
دفاعی اداروں پر الزامات غداری ہیں‘ سلسلہ نہ رکا تو عوام خود احتساب کریں گے،مظاہرین
دفاعی اداروں پر الزامات غداری ہیں‘ سلسلہ نہ رکا تو عوام خود احتساب کریں گے،مظاہرین فوٹو : ایکسپریس / فائل
KARACHI/BADIN/SUKKUR:
فوج، آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی اور جنگ، جیو کی بندش کیلیے ملک بھر میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا، فیصل آباد میں کشمیر پل کینال روڈ سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی ۔
جس کی قیادت انجمن تاجران پنجاب کے جنرل سیکرٹری شاہد گوگی' چیئرمین انڈسٹری اینڈ لوم اونرز مرزا شفیق احمد اور راشد محمود نے کی، کاروں 'منی ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار شہریوں نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، رہنمائوں نے کہا کہ دفاعی اداروں پر بے بنیاد الزام لگائے جا رہے ہیں، یہ سلسلہ نہ رکا تو عوام خود احتساب کریں گے۔ ملتان میں انجمن نمبرداران نے مظاہرہ کیا جس کی قیادت صوبائی صدر محمد علی جوئیہ نے کی۔ مقررین نے کہا کہ فوج کیخلاف بیان بازی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ ملک محمود چوہان' غلام عباس گھلو' رائو علی بہادر' صوبائی کنوینر ملک بلال' لیگل ایڈوائزر ملک ناظم' غلام یٰسین' محمد اعظم' عبدالجبار' امام بخش بھی مظاہرے میں شریک تھے۔ سینئر قانون دانوں نشید عارف گوندل' عدنان اشرف سلیمی' عارف شمسہ قمر اور خان محمد کھوکھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی جیسے اداروں کو دنیا مانتی ہے' انہوں نے جیو نیوز پر شدید تنقید کی، اٹک میں انجمن نمبرداران نے ریلی نکالی، ضلعی صدر نعیم رضا نے کہا کہ جیو ٹی وی ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر ناچ رہا ہے، آئی ایس آئی سے معافی معانگے۔
جوہر آباد میں بھی انجمن نمبرداران کا اجلاس ہوا جس میں فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیا گیا، بہاولپور میں این پی سی آئی ایچ نے فریدگیٹ سے چوک ختم نبوت تک ریلی نکالی، سینئر وائس چیئرمین ندیم قادری نے کہا کہ ایسے تمام اداروں کا بائیکاٹ کرینگے جو قومی اداروں کیخلاف گندی ذہنیت رکھتے ہیں۔ رحیم یار خان میں بیسیوں افراد نے اڈہ خانپور سے ڈی سی او چوک تک ریلی نکالی، شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد اور جیو مردہ باد کے نعرے درج تھے۔
ملک رشید، میاں حسن اور دیگر شرکا نے مطالبہ کیا کہ میڈیا گروپ کے مالک اور اینکر پرسنز کو گرفتار کیا جائے، میڈیا گروپ مخصوص عناصر کی زیر سرپرستی دفاعی اداروں کی کردار کشی میں مصروف ہے جو غداری کے مترادف ہے۔ قلعہ دیدار سنگھ میں انجمن طلباء اسلام نے جلوس نکالا، مفتی محمد شفیع، بو علی شاہ، قاری جلیل، علامہ ثناء اللہ، حکیم مقبول اور قاری فرحان نے خطاب میں کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کا تحفظ کیا۔لکی مروت میں بھی شہریوں نے جلوس نکالا، معروف پشتوشاعر ظہور عباس اور انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی گل بادشاہ نے کہاکہ جیو کا آئی ایس آئی کیخلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔