سیمنٹ کی مقامی فروخت گزشتہ ماہ 72 فیصد بڑھ گئی

سال 2014 اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات 6لاکھ 72ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ برس اپریل میں 7لاکھ 54ہزار ٹن تھیں

جولائی تااپریل مجموعی فروخت1.17فیصدزائد، برآمد3.4 فیصدکم رہی،اے پی سی ایم اے۔ فوٹو: فائل

مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت اپریل میں 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2.539 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اسی ماہ 2.368 ملین ٹن تھی۔


سال 2014 اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات 6لاکھ 72ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ برس اپریل میں 7لاکھ 54ہزار ٹن تھیں، اس طرح برآمدات میں 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی، اپریل میں مجموعی فروخت 3.21 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اپریل میں 3.12 ملین ٹن تھی، اس طرح اس مد میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت 21.3 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہے، اس دوران برآمدات سال بہ سال3.39 فیصد کم ہوکر 6.68 ملین ٹن رہیں، جولائی سے اپریل2014 تک مجموعی فروخت 1.17 فیصدبڑھ کر 27.986 ملین ٹن ہوگئی جو جولائی تا اپریل 2013 تک 27.664 ملین ٹن تھی۔
Load Next Story