ٹاول ایکسپورٹرز کا وفد دورہ آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گیا

ٹی ایم اے وفد نے 28 اپریل کو سڈنی اور یکم مئی کو میلبورن میں ہونے والی سولو ایگزیبیشن میں بھی حصہ لیا

ٹی ایم اے وفد نے 28 اپریل کو سڈنی اور یکم مئی کو میلبورن میں ہونے والی سولو ایگزیبیشن میں بھی حصہ لیا۔ فوٹو: فائل

ٹاول وہوم ٹیکسٹائل مینوفیکچررزکم ایکسپورٹرز پر متشمل ٹی ایم اے کا وفد آسٹریلیا کے کامیاب دورے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گیا۔


دورے کا اہتمام پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کیا تھا۔ آسٹریلیا کے دورے کے دوران پاکستان قونصل جنرل وٹریڈ منسٹر عبدالعزیز عقیلی نے سڈنی اور میلبورن میں کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کیا، اس دوران وفد کے ارکان نے ہوم ٹیکسٹائل کے آسٹریلوی درآمدکنندگان سے بات چیت کی، اس موقع پرآسٹریلوی درآمدکنندگان کے ساتھ متعدد سودوں کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

ٹی ایم اے وفد نے 28 اپریل کو سڈنی اور یکم مئی کو میلبورن میں ہونے والی سولو ایگزیبیشن میں بھی حصہ لیا جس میں ٹاول و ہوم ٹیکسٹائل کے آسٹریلوی خریداروں نے شرکت جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ ڈالر کے برآمدی آرڈرزملے جبکہ مزید ملنے کاامکان ہے۔ اس موقع پر تجارتی وفد کے سربراہ اور چیئرمین سب کمیٹی ٹریڈ ڈیلیگیشن، فیئر اینڈ ایگزیبیشن مہتاب چائولہ نے آسٹریلوی درآمدکنندگان کو ایکسپو 2014 میں شرکت کیلیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ دورہ آسٹریلیا کے بعد تجارتی وفد اپنے دورے کی آخری منزل آکلینڈ (نیوزی لینڈ) کے لیے روانہ ہوگیا جہاں وفد کو دورے کے بہتر نتائج کی امید ہے۔
Load Next Story