حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی مزید 246 پوائنٹس کی کمی
انڈیکس 3 حدیں گنوا کر 28 ہزار 383 پربند ہوا اور345میں سے238 کمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں
انڈیکس 3 حدیں گنوا کر 28 ہزار 383 پربند ہوا اور345میں سے238 کمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں فوٹو: آن لائن/فائل
ملک کے سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال، حکومت طالبان مذاکرات کی غیرواضح سمت کی وجہ سے مقامی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور پی ایس او سے متعلق پھیلنے والی بعض منفی افواہوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی مزید 3حدیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید64 ارب9 کروڑروپے ڈوب گئے۔
کاروباری دورانیے میں پاور سیکٹر کی کچھ کمپنیوں میں مقامی انسٹی ٹیوشنز کی خریداری سرگرمیوں کے سبب ایک موقع پر24.14 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کا رحجان غالب ہونے سے مذکورہ تیزی برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 246.43 پوائنٹس کمی سے 28383.20 ہوگیا،کے ایس ای 30 انڈیکس 163.31 پوائنٹس کمی سے19770.58 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس310.90 پوائنٹس گھٹ کر 45219.01 ہوگیا، کاروباری حجم 25.98فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ47 لاکھ20 ہزار 450 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ345 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں86 کے بھائو میں اضافہ، 238 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔