امریکا کو فضائی سہولتیں دینے سے افغان جہاد متاثر ہوگا مولانا سمیع الحق
جنگ سے الگ تھلگ ہونے سے متعلق پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں کی نفی کی جارہی ہے، سرمبہار جے یو آئی (س)
جنگ سے الگ تھلگ ہونے سے متعلق پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں کی نفی کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل
جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیراور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا کو فضائی سہولتیں دے کرافغانستان کی جہادی اور مزاحمتی جدوجہد کو تباہ کرنے کا موقع دیاجا رہاہے
مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل نے اس سے قبل نیٹو سپلائی کوزمینی طورپرجاری رکھنے کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے۔ اب زمینی سپلائی کے ساتھ ساتھ فضائی سپلائی کی سہولتیں دے کربرادر ہمسایہ ملک کے معاملات میں ایک گونہ مداخلت اور آزادی کے لئے برسرپیکار افغان شہریوں کی جدوجہد کو سبوتاژکیا جارہا ہے۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکا اور نیٹو افواج کو فضائی سہولتیں دے کر اس جنگ میں پاکستان کو الگ تھلگ ہونے اور سابقہ پالیسی پر نظرثانی کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کی متفقہ قرار دادوں کی نفی کی جارہی ہے۔