اسٹیل ملز کو بیل آؤٹ کی پہلی قسط 15 مئی کو ملنے کا امکان

ملازمین کو فروری اور مارچ کی تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ مالیاتی پیکیج سے خام مال بھی خریدا جائے گا، ترجمان

ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلیے18 ارب 50 کروڑ کے پیکیج کی منظوری دی تھی۔ فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے لیے منظور کردہ 18ارب 50کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی پہلی قسط 15 مئی کو ملنے کا امکان ہے جس کے بعد ملازمین کو 2 ماہ (فروری اور مارچ) کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔


ترجمان پاکستان اسٹیل ملز شازم اختر کے مطابق بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کی وصولی کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کے توسط سے وزارت خزانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لیے اس مالیاتی پیکیج سے خام مال کی خریداری اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، امید ہے کہ مذکورہ رقم کی فراہمی سے ملک کے سب سے بڑے فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کی پیداوار اورمجموعی کارکردگی میں بہتری آسکے گی۔
Load Next Story