اسٹاک مارکیٹ میں فروخت پر دباؤ مزید 53 پوائنٹس کی کمی
کے ایس ای100 انڈیکس53.17 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 330 پوائنٹس ہوگیا ، کاروباری حجم نسبت 0.43فیصد کم رہا
کے ایس ای100 انڈیکس53.17 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 330 پوائنٹس ہوگیا ، کاروباری حجم نسبت 0.43فیصد کم رہا۔ فوٹو: آن لائن/فائل
سیاسی افق پرغیریقینی صورتحال برقرار رہنے کی وجہ سے مقامی سرمایہ کاروں اور انسٹی ٹیوشنز کی کاروبار میں عدم دلچسپی کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 52.09 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے23 ارب 64 کروڑ80 لاکھ19 ہزار555 روپے ڈوب گئے۔
ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر91 لاکھ96 ہزار295 ڈالر مالیت کی ہونے والی تازہ سرمایہ کاری سے ایک موقع پر127 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 28500 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی لیکن اس دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے34 لاکھ42 ہزار467 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے55 لاکھ69 ہزار 866 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے1 لاکھ83 ہزار962 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس53.17 پوائنٹس کی کمی سے28330.03 ہوگیا، کاروباری حجم نسبت 0.43فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ41 لاکھ 29 ہزار380 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ334 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں130 کے بھائو میں اضافہ، 174 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اسلام آباداسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔