لیاری کے 100 فٹبالرز کو پولیس میں ملازمت دینگے ایڈیشنل آئی جی
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہاتھ کا نام اور کام کیا ہے سب جانتے ہیں، عوام ساتھ دیں
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہاتھ کا نام اور کام کیا ہے سب جانتے ہیں، عوام ساتھ دیں، فوٹو: فائل
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ لیاری کے100فٹبالرز کو پولیس میں ملازمت دی جائے گی ، لیاری میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پولیس نے علاقہ مکینوں میں اپنا اعتماد بحال کرنا شروع کردیا ہے۔
امریکی شہری کے ایف بی آئی ایجنٹ ہونے کی بھی تصدیق نہیں کرسکتا ، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے لیاری کا دورہ کیا وہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بھی گئے اس موقع پر انھوں نے سرکاری فنڈ سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی آمد پر لیاری کے مکینوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، ایڈیشنل آئی جی نے400 اسکول کے بچوں کو یونیفارم دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں جو ہاتھ ملوث ہیں اس کے بارے میں مکمل معلومات ہیں اس ہاتھ کا نام اور کام کیا ہے سب جانتے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دیں ہم لیاری سمیت پورے کراچی کی رونقیں بحال کر دیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہر ی کے ایف بی آئی ایجنٹ ہونے حوالے سے بات نہیں کرسکتا اور امریکی شہری کے ایف بی آئی ایجنٹ ہونے کی تصدیق بھی نہیں کرسکتا تاہم پولیس نے امریکی شہری کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جس سے تفتیش کار مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں جو بھی بات سامنے آئے گی میڈیا سے شیئر کریں گے ۔