ہاکی کیمپ مزید 3 کھلاڑی ٹریننگ جاری رکھنے سے قاصر
عمران بٹ معدے کے السر اور علی شان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، بلال گھر لوٹ گئے
عمران بٹ معدے کے السر اور علی شان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، بلال گھر لوٹ گئے۔ فوٹو: فائل
رواں برس کوریا میں شیڈول ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے جاری ہاکی کیمپ میں مزید3 کھلاڑی مختلف وجوہات کی بنا ٹریننگ جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
ذرائع کے مطابق گول کیپر عمران بٹ کو معدے کا السر لاحق ہے، جس کی وجہ سے وہ تیاریاں جاری نہیں رکھ پائے، ان کی میڈیکل رپورٹ 12 مئی کوموصول ہونے کا امکان ہے جس کے بعد کیمپ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوگا۔ دوسری طرف بلال کے حوالے سے معلوم ہوا کہ وہ بعض گھریلو وجوہات کی وجہ سے فوری طور پر واپس لوٹ گئے ہیں۔ ایک اور دفاعی کھلاڑی علی شان کو ہیمسٹرنگ انجری نے 2 ہفتوں کیلیے کیمپ سے دور کردیا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل خالد بھٹی ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ٹریننگ کا حصہ نہیں بن سکے، ایک اور کھلاڑی حسیم خان جرمنی میں لیگ کھیلنے کی وجہ سے ابھی تک رپورٹ نہیں کر پائے ہیں، جس کی بنا پر کیمپ میں اب 32 کھلاڑی شریک ہیں۔ کیمپ میں ٹریننگ جاری نہ رکھ پانے والوں میں اکثر پلیئرز ڈیفینڈرز ہیں، اس لیے ان کی کمی پوری کرنے کیلیے ٹیم مینجمنٹ نے پی ایچ ایف حکام سے مزید کھلاڑیوںکو کیمپ کا حصہ بنانے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیڈریشن نے موجودہ صورتحال کے بعد 3کھلاڑیوں کاشف شاہ، عماد بٹ اور عامر شہزاد کا انتخاب کیا جو آئندہ چند روز تک کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔