سٹی کورٹ بینک کے بوتھ سے گارڈ نے 11 لاکھ 70 ہزار چوری کرلیے
سیکیورٹی گارڈ ہاشم کا آبائی تعلق چکوال سے ہے، سٹی کورٹ برانچ کے منیجر تنویر کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج
سیکیورٹی گارڈ ہاشم کا آبائی تعلق چکوال سے ہے، سٹی کورٹ برانچ کے منیجر تنویر کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل
سٹی کورٹ میں قائم نیشنل بینک کے بوتھ سے سیکیورٹی گارڈ 11لاکھ 70ہزار روپے چوری کر کے لے گیا۔
پولیس نے بینک منیجر کے مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کر دیے، تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کے احاطے میں سیشن جج جنوبی کی عدالت سے متصل عمارت کے گرائونڈ فلور پر ایک کمرے میں قائم نیشنل بینک کے بوتھ سے11لاکھ ، 70ہزار روپے چوری ہوگئے ، پولیس کے مطابق چوری بینک کے بوتھ پر تعینات نجی سیکیورٹی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ ہاشم نے کی ہے جس کا آبائی تعلق چکوال سے ہے ، سٹی کورٹ پولیس نے سٹی کورٹ کے باہر قائم نیشنل بینک سٹی کورٹ برانچ کے مینیجر تنویر کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک تفتیشی ٹیم چکوال کے لیے روانہ کر دی گئی۔