دوران تربیت جاں بحق خاتون ریکروٹ سپردخاک کردی گئی
جاں بحق ہونے سے متعلق تحریری رپورٹ آئی جی سندھ اقبال محمود کو ارسال
خاتون ریکروٹ فرح کی یادگار تصویر۔ فوٹو: فائل
HYDERABAD:
شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں دوران تربیت خاتون ریکروٹ کے جاں بحق ہونے سے متعلق تحریری رپورٹ گزشتہ روز آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی۔
رپورٹ میں حادثہ کی مکمل وجوہات سے آگاہ کیا گیا، خاتون ریکروٹ کو ماڈل کالونی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل ہائی وے پر واقع شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں دوران تربیت ریکروٹ24سالہ فرح مسرت دختر مسرت حسین مرحوم رسی کی مدد سے ایک ٹاور سے دوسرے ٹار پر جانے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کنے کے بعد ٹاور سے نیچے اتر رہیں تھی کہ ریکروٹ کا سیڑیوں سے پائوں پھسل گیا جس کے باعث ریکروٹ فرح گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت حادثے میں خاتون ریکروٹ کے جاں بحق ہونے سے متعلق تحریری رپورٹ گزشتہ روز آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ میں آئی جی سندھ کو حادثے سے متعلق تمام وجوہات اور حقائق سے آگاہ کیا گیا ہے، ادھر خاتون ریکروٹ کو ماڈل کالونی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ، متوفیہ3بہنوں اور ایک بھائی میں سب سے بڑی تھیں ، متوفیہ کا سوئم آج گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہو گا ۔