ویسٹرن اسکواش طیب اور ثاقب کی کوشش کوارٹر فائنل تک محدود

ثاقب نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا گیم 11-6 سے جیت لیا، دوسرے گیم میں انھیں8-11 سے شکست ہوئی۔

ثاقب نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا گیم 11-6 سے جیت لیا، دوسرے گیم میں انھیں8-11 سے شکست ہوئی۔ فوٹو: فائل

ویسٹرن پرووینس اسکواش ٹورنامنٹ میں طیب اسلم اور ثاقب یوسف کی کوشش کوارٹر فائنل تک ہی محدود رہی۔

تھرڈ اور7 سیڈ پاکستانی کھلاڑیوں کا قصہ میزبانوں حریفوں کے ہاتھوں تمام ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری 10 ہزار ڈالر انعامی رقم کے پی ایس اے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں تھرڈ سیڈ پاکستانی طیب اسلم کو وائلڈ کارڈ انٹری ہولڈر گیری ویڈن نے 50 منٹ کے مقابلے میں 3-0 سے مات دی، ابتدائی دونوں گیمز میں طیب صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہ کرپائے اور 11-8 اور11-9 کی شکست کا شکار ہوئے۔


خسارے کے بعد تیسرے گیم میں پاکستان پلیئر نے فتح کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن11 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس سے شکست ان کا مقدر بنی۔ میزبان گیری ویڈن نے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا جہاں ان کا سامنا ہم وطن سیکنڈ سیڈ شاؤن لی روکس سے ہوگا،دوسرے کوارٹر فائنل میں شاؤن لی روکس 7 سیڈ پاکستانی ثاقب یوسف کو 3-1 سے زیر کرنے میں کامیاب رہے، ثاقب نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا گیم 11-6 سے جیت لیا، دوسرے گیم میں انھیں8-11 سے شکست ہوئی۔

تیسرے گیم میں پاکستانی پلیئرمیزبان حریف کے تیز شاٹس کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور 5-11 سے مات کھا کر 1-2 کے خسارے میں چلے گئے۔ میچ کا چوتھا گیم ہی فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں شاؤن لی روکس نے 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیمی فائنل ٹاپ سیڈ مصری علی انور ریدا اور فورتھ سیڈ انگلش ٹوم فریڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔

 
Load Next Story