پولیس اسپتال کی بہتری کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم

پولیس اسپتال کی مزید بہتری کےلئے پبلک پرائیویٹ شرکت داری کے تحت تمام پہلوؤں پررپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیے گئے

پولیس اسپتال کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس کے دوران پولیس اسپتال کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے 5 رکنی کمیٹی قائم کر تے ہوئے اس حوالے سے تمام ضروری تجاویز پر مبنی سفارشات جلد سے جلد مرتب کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔


کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی فنانس ، ایم ایس پولیس اسپتال کراچی اور اے آئی جی ویلفیئر کو پولیس اسپتال کی مزید بہتری کے ضمن میں پبلک پرائیویٹ شرکت داری کے تحت تمام پہلوؤں پر مشتمل تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کے احکامات دیے گئے۔
Load Next Story