سندھ سے باہر جانے والوں کو انسداد پولیو سرٹیفکیٹ دینے کے احکام جاری

مسافروں کو 4ہفتے سے 12ماہ کے سفرکے دوران اورل پولیو ویکسین یا ان ایکٹویٹڈ پولیو ویکسین پینا لازمی ہوگی۔

مسافروں کو 4ہفتے سے 12ماہ کے سفرکے دوران اورل پولیو ویکسین یا ان ایکٹویٹڈ پولیو ویکسین پینا لازمی ہوگی۔ فوٹو: فائل

محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیوں کے تناظرمیں سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں، ٹائون ہیلتھ افسران، ای ڈی او ہیلتھ اور ای پی آئی پروجیکٹ ڈائریکٹر کو انسداد پولیو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ کراچی ایئر پورٹ پرانسداد پولیو کائونٹر بھی قائم کر دیا گیا۔


جمعرات کو محکمہ صحت کے اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر سریش کمارنے نوٹیفکیشن نمبر NO.SO-IV(PH)/POLIO/2014جاری کیا ہے جس میں کہا گیاکہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی مسافروں پر عارضی پابندی کی سفارش کی ہے جس کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو 4ہفتے سے 12ماہ کے سفرکے دوران اورل پولیو ویکسین (او پی وی)یا ان ایکٹویٹڈ پولیو ویکسین (آئی پی وی )پلانا لازمی ہوگی، نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ 4ہفتے یا اس سے زائد کا سفر کرنے والے ہرعمر کے مسافروں کے لیے روانگی سے قبل پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پینا لازمی ہو گا، یہ پابندی 6ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔
Load Next Story