جام صادق پل پر شگاف پڑگیا بدترین ٹریفک جام

ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہریوں کو گھنٹوں طویل انتظارکی زحمت برداشت کرنا پڑی

جام صادق پل پرمرمت کا کام جاری ہے، محکمہ ٹریفک کی جانب سے متبادل انتظامات نہ ہونے کے باعث کورنگی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

جام صادق پل پر شگاف پڑنے اور اسے ٹریفک کے لیے بند کرنے کے باعث مین کورنگی روڈ اور قیوم آباد کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔


ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہریوں کو گھنٹوں طویل انتظارکی زحمت برداشت کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق جام صادق پل پر شگاف پڑنے اور اسے مرمت کی خاطر ٹریفک کے لیے بند کرنے کے باعث مین کورنگی روڈ ، قیوم آباد چورنگی اور بلوچ کالونی ایکسپریس سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی حد نگاہ تک طویل قطاریں لگ گئیں۔
Load Next Story