قتل میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
ملزم نے کاروبار کے سلسلے میں لاکھوں روپے بطور قرض لیے تھے بعدازاں رقم کے تقاضے پر خاتون کو قتل کی دھمکیاں دیں
عدالت نے شراب کے نشے میں خاتون کے گھر میں داخل ہوکر زدوکوب کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس افسر سید افتخار حسین کو عدالتی ریمانڈ پر جیل پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی محمد آصف نے حیدری تھانے کے حوالات میں تشدد کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار سکندر علی چنہ اور بلال احمد کو 22 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پیر کو وکیل لیاقت علی خان نے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے آلہ قتل برآمد نہیں کیا اور زخمی بھائی کا بیان بھی قلمبند نہیں کیا گیا بلکہ استغاثہ کے گواہوں کو پولیس ہراساں کررہی ہے وکیل استغاثہ نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی اور پولیس کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے شراب کے نشے میں خاتون کے گھر میں داخل ہوکر زدوکوب کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس افسر سید افتخار حسین کو عدالتی ریمانڈ پر جیل پولیس کے حوالے کردیا،استغاثہ کے مطابق خاتون مسماۃ عذرا نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ ملزم نے کاروبار کے سلسلے میں لاکھوں روپے بطور قرض لیے تھے بعدازاں رقم کے تقاضے پر اسے قتل کی دھمکیاں دیں۔
تھانے میں شکایت کرنے پر وہ نشے میں اسکے گھر میں داخل ہوا اور تشدد کا نشانہ بنایا،اسی دوران 15پر اطلاع کی گئی پولیس افسر کو خاتون کے گھر سے گرفتار کیا گیا