فیشن انڈسٹری میں ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں عمائمہ ملک
فیشن انڈسٹری نے ہمیشہ اچھا کام کیا، نئے فنکار ڈرامے کی بہتری کیلیے محنت کررہے ہیں، عمائمہ ملک
فیشن انڈسٹری نے ہمیشہ اچھا کام کیا، نئے فنکار ڈرامے کی بہتری کیلیے محنت کررہے ہیں، عمائمہ ملک فوٹو: فائل
ماڈل وادکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ہمیشہ سے ہی اچھاکام کررہی ہے مگر نئے فیشن ڈیزائنرزنے کچھ منفرد کام پیش کیا ہے جسے دیکھ کرمجھے اچھا لگا، ہمارا مقابلہ دنیا میں کسی سے بھی نہیں ہے، ہم اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جب بھی آتی ہوں اچھا لگتا ہے، یہاں دوستوں کے نئے آئیڈیاز سے آگاہی بھی ملتی ہے اور کام کرنے کے لیے مزید توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری کی بہتری کے لیے نئے فنکار بہت محنت کررہے ہیں۔
واضح رہے ماڈل وادکارہ عمائمہ ملک آج کراچی میں ایک نجی کمپنی کی برانڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگی۔