اوجھاانسٹیٹیوٹ میں پھیپھڑوں کی سرجری کا یونٹ قائم

مریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ،ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد

اس شعبے میں آنے والے سینہ اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

سندھ میں پہلی بار ڈائو یونیورسٹی نے اوجھا انسٹیٹیوٹ میں ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریضوںکے پھیپھڑے ناکارہ ہونے اور پھیپھڑوںکی سرجری کے علاج کیلیے24 بستروںپر مشتمل شعبہ تھروسک سرجری اینڈ آئی سی یوقائم کردیا ہے۔

جس کا افتتاح آج کیا جائے گا جہاںپرمریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیززاسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ سندھ کے کسی سرکاری اسپتال میں پہلی بارٹی بی اور سینے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ( چیسٹ ڈیزیزز) مریضوں کی مفت سرجری اور آئی سی یوقائم کیا گیا ہے۔


انھوںنے بتایا کہ اس اسٹیٹ آف آرٹ شعبے میں18بستروں پر مشتمل سرجیکل وارڈ بنایا گیا اور6 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیا گیا ہے جس کے لیے جدید آپریشن تھیٹر بھی بنایاگیاہے، انھوںنے بتایا کہ اس شعبے میں آنے والے سینہ اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ۔

انھوںنے کہا کہ امراض سینہ و پھیپھڑوں کا علاج نجی اسپتالوں میں انتہا ئی مہنگا ہے جوکہ غریب عوام کی دسترس سے باہر ہے جس کے پیش نظر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان کی کوششوں سے یہ شعبہ قائم کیاگیا ہے۔

انھوںنے بتایا کہ اس شعبے میں انتہا ئی تجربہ کار پروفیسر کی نگرانی میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹر افتخار احمدکا مزید کہنا تھا کہ اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز پہلے سے ہی300 بستروں پر مشتمل ہے جہاںپر جبکہ 2لاکھ سے زائد افراد ہر سال اوپی ڈی میں رپورٹ ہوتے ہیں جن کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے، واضح رہے کہ شعبہ کا افتتاح آج (منگل)گیارہ بجے اوجھا انسٹی ٹیوٹ میں کیا جائے گا۔
Load Next Story