میٹرک بورڈ آفس میں ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کیلیے طلبا کا رش

بورڈ انتظامیہ امتحانی فارم کی وصولی کے لیے خصوصی انتظامات نہ کرسکی

بورڈ آفس پر میٹرک کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے باعث طلباکا رش لگا ہواہے۔ فوٹو : ایکسپریس

ثانوی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کے سلسلے میں پیرکو طلبا کا رش امڈ آیا۔

پیرکو بغیر لیٹ فیس کے اصل فیس جمع کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی جبکہ آج سے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکیں گے، گذشتہ روز ثانوی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کے لیے طلبا کی بڑی تعداد نے میٹرک بورڈ کا رخ کیا۔


جبکہ مائیگریشن اور پروویژنل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر فارم جمع کرانے والی طلبا کی تعداد اس رش کے علاوہ تھی جس کے سبب بورڈ کا عملہ اپنی روایتی سست روی کے سبب بروقت فارم وصول کرنے میں ناکام رہا ، طلبا اور عملے کے درمیان تلخ کلامی کے بھی کئی واقعات ہوئے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کو امتحانی فارم کی وصولی کے لیے خصوصی انتظامات اور امتحانی فارم کی وصولی کے لیے کئی کائونٹر قائم کیے جانے چاہیے تھے تاکہ طلبا کو مشکلات کا سامنا نہ ہوتا تاہم بورڈ انتظامیہ امتحانی فارم کی وصولی کے لیے خصوصی انتظامات نہ کرسکی۔
Load Next Story