تحفظ اور آپریشنل تیاری کا آپس میں گہرا تعلق ہے ایڈمرل آصف سندیلہ
بحری آپریشنز میں خطرے کومنصوبہ بندی سے کم کیاجاسکتاہے،چیف آف نیول اسٹاف کی بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویومیں شرکت
قوم بحریہ کوجدیدسامان مہیاکررہی ہے،ہمیں بہترتربیت اوراحتیاطی تدابیر سے آگاہ ہوناچاہیے،بہترکارکردگی پرافسران میں ٹرافیاں تقسیم فوٹو: فائل
MANSEHRA:
پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو2014 بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، سیفٹی ریویو ہر سال منعقد کرنے کا مقصد پاک بحریہ کے مختلف یونٹوں میں مجموعی طور پر تحفظ کے معیار کو پرکھنا ہے ۔
گزشتہ واقعات کے تفصیلی تجزیے کی روشنی میں تحفظ کی روایت کو فروغ دینا اور اس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اس کا اہم مقصد ہے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے پاک بحریہ میں تحفظ کی روایت کے فروغ اور اس میں لائی جانے والی مثبت تبدیلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ اور آپریشنل تیاری کا آپس میں گہرا تعلق ہے اس سے انکار ممکن نہیں کہ سمندر اور خشکی پر بحری آپریشن میں خطرہ ایک لازمی امر ہے جس کو جامع منصوبہ بندی اور اس کی بہترین عملی کی بدولت کم کیا جاسکتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ احتیاط کے عنصر کو بھی پوری طرح سامنے رکھنا ہوگا، انسانی غلطی کے عنصر کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار دینا ممکن نہیں تاہم ہر سطح پر طے شدہ طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اسے کم سے کم کرنے کی کوشش ضرور کی جانی چاہیے۔
حکومت اور قوم ملک کے بحری دفاع کے لیے ہر ممکن وسائل اور جدید سازو سامان مہیا کررہی ہے تاکہ بحریہ اپنی ذمے داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرسکے لہٰذا یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنی افرادی قوت اور سازو سامان کی بہتر تربیت اور احتیاطی تدابیر سے مکمل آگاہی کے ذریعے حفاظت کریں، انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں نڈر، جدت پسند اور حقیقت پسند ہونا چاہیے تاہم نیول آپریشنز کے دوران احتیاط کے دامن کو تھامے رکھنا ہے ہمارا مقصد ایک محفوظ اور موثر بحریہ ہونا چاہیے، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور انھیں مبارکباد پیش کی۔