ڈیرن سیمی کی جگہ دنیش رامدین کو ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا

دنیش رامدین کی بطور کپتان پہلی ذمے داری نیوزی لینڈ کیخلاف 8 جون سے شروع ہونے والی ہوم سیریز ہوگی۔

دنیش رامدین کی بطور کپتان پہلی ذمے داری نیوزی لینڈ کیخلاف 8 جون سے شروع ہونے والی ہوم سیریز ہوگی۔ فوٹو کرکٹ انفو

ڈیرن سیمی کی جگہ دنیش رامدین کو ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنادیاگیا، تجربہ کار آل راؤ نڈر بدستور ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے۔


اس طرح اب تینوں فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کے مختلف کپتان مقرر ہوگئے، اس سے قبل ڈیوائن براوو کو سیمی کی جگہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، دنیش رامدین کی بطور کپتان پہلی ذمے داری نیوزی لینڈ کیخلاف 8 جون سے شروع ہونے والی ہوم سیریز ہوگی۔

بورڈ کے آفیشل نے ٹویٹر پر دنیش رامدین کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے انھیں مبارکباد بھی پیش کی، 30 سالہ ڈیرن سیمی کو2010 میں کرس گیل کے معاہدے نہ سائن کیے جانے کے معاملے پر ٹیم کی باگ ڈور سونپی گئی تھی، ان کی زیرقیادت ویسٹ انڈین ٹیم نے 12 میں سے 4 ٹیسٹ میچز جیتے۔
Load Next Story