انگلینڈ نے واحد ون ڈے انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ پر 39 رنز سے ہاتھ صاف کر لیا

انگلش ٹیم کو اوپنرز الیسٹر کک اور ای ین بیل نے 11.3 اوورز میں83 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

انگلش ٹیم کو اوپنرز الیسٹر کک اور ای ین بیل نے 11.3 اوورز میں83 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

انگلینڈ نے واحد ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈی ایل کے تحت اسکاٹ لینڈ پر 39رنز سے ہاتھ صاف کر لیا۔


بارش کے سبب میچ ٹوئنٹی 20 کی صورت اختیار کر گیا تھا، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے حریف کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلش ٹیم کو اوپنرز الیسٹر کک اور ای ین بیل نے 11.3 اوورز میں83 رنز کا آغاز فراہم کیا، بیل نے34 گیندوں پر4 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

کپتان نے 44 کی اننگز کھیلی، ایو مورگن 31 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مقررہ 20اوورز میں اسکور6 وکٹ پر 167 تک پہنچ گیا، میڈیم پیسر جوش ڈیوی نے 3 وکٹوں کیلیے28 رنز دیے، روب ٹیلر نے2 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔ جواب میں اسکاٹش سائیڈمقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر133 تک محدود رہی، مائیکل لیسک نے صرف16 گیندوں پر42 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، انھوں نے5 چھکے اور2 چوکے لگائے، میٹ میچن نے 33 رنز بنائے، جیمز ٹریڈویل نے 40 رنز دے کر 4 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔
Load Next Story