حکومت علی گیلانی شہبازتاثیر و دیگرمغویوں کو بازیاب کرائے بلاول بھٹو
معصوم لوگوں کی رہائی تک مذاکراتی عمل کا کوئی جواز نہیں،سرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی
معصوم لوگوں کی رہائی تک مذاکراتی عمل کا کوئی جواز نہیں،سرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کی عدم بازیابی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ جب تک دہشت گردوں کی قیدسے تمام معصوم لوگوں کوآزاد نہیں کرایا جاتا۔ تب کسی بھی قسم کے مذاکراتی عمل کاکوئی جواز نہیں۔
جمعے کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل علی حیدرگیلانی کو اغواکرلیا گیاتھا،ان کے 2 سالہ بیٹے نے اپنی آدھی زندگی اپنے باپ کے بغیرگزار دی،معصوم لوگوں کی دہشت گردوں کی قیدسے فوری رہائی کے بغیرمذاکرات کے کسی بھی عمل کاجواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے حکومت پر زور دیاکہ وہ علی حیدر گیلانی،شہباز تاثیر، پروفیسر اجمل اوردیگرمغویوں کی بازیابی کیلیے فوری اقدامات کرے۔