فلم انڈسٹری انتہائی مشکل دور سے گزررہی ہے ثمینہ پیرزادہ

پاکستان میں اچھی اور معیاری فلم بنانے کے لیے سنجیدگی سے کوشش نہیں کی گئی، ثمینہ پیرزادہ

پاکستان میں اچھی اور معیاری فلم بنانے کے لیے سنجیدگی سے کوشش نہیں کی گئی، ثمینہ پیرزادہ فوٹو : فائل

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے فلم انڈسٹری انتہائی مشکل دور سے گزررہی ہے۔

ان حالات میںفلم بنانے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن فلم انڈسٹری کے بہتر مفاد میں اگر سب لوگ مشترکہ طور پر کوششیں کریں تو انڈسٹری کو اس خراب صورتحال سے نکالا جاسکتا ہے۔


میں نے فی الحال فلموں کی طرف توجہ دینی چھوڑ دی ہے کیونکہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلم بنانے کے لیے سنجیدگی سے کوشش نہیں کی گئی یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا ٹیلی ویژن انڈسٹری کی کامیابی کی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میںاچھے لکھنے والے اور بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

پروڈکشن کرنے والے بھی بہت محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں مقابلہ کے رجحان نے بھی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بھر پور مواقع موجود ہیں کوئی بھی اچھا پروجیکٹ بنتا ہے تو اسے مالی طور سے بھی فائدہ ہوتا ہے، ہمیں اس میں مزید بہتری لانے کے لیے کام کرنا ہوگا ۔
Load Next Story