وکلا نے پولیس رویے کیخلاف ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا
پولیس افسران نے پانی کا کنکشن کاٹا اور شوکت ایڈووکیٹ کو زدوکوب کیا
پولیس افسران نے پانی کا کنکشن کاٹا اور شوکت ایڈووکیٹ کو زدوکوب کیا۔ فوٹو: نسیم جیمز/فائل
لاہور:
ملیر بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے پولیس کے رویے اور ممبر ملیر بار پر پولیس کی جانب سے وحشانہ تشدد کرنے کے خلاف تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، وکلا نے مقدمات کی سماعت ملتوی کرادی اور جیلوں سے آنے والے قیدیوں کو واپس جیل بھجوادیا۔
وکلا نے ملیر بار کے صدر اعجاز بنگش کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی اورنیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف نعرے باری کی جس سے ٹریفک جام ہوگیا، فوری طور پر ایس پی و دیگر پولیس افسران بھی ملیر کورٹ پہنچ گئے، انھوں نے وکلا رہنمائوں کو بتایا کہ اے ایس آئی محبوب کھوسو اور اے ایس آئی عرض محمد کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وکلا منشر ہوگئے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے درخواست گزار شوکت علی ایڈووکیٹ کی درخواست پر تھانہ شاہ لطیف کو پولیس افسران کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، استغاثہ سندھ مسلم سوسائٹی کا رہائشی ہے، غیرقانونی طور پر پانی کے کنکشن کاٹ کر غیرقانونی کنکشن لگانے کی کوشش پر اس نے پولیس افسران کو روکا تو انھوں نے اسے شدید زدکوب کیا، ملیر بار کے رہنما متاثرہ وکیل کے ہمراہ تھانہ شاہ لطیف گئے لیکن ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔