اورنگی ٹاؤن لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کروڑوں کی سرکاری زمین واگزار
قبضہ مافیا کی جانب سے ساڑھے 6 ایکڑ زمین پر اقصیٰ سوسائٹی کے نام سے 250 پلاٹس کاٹ کر فروخت کیے جا رہے تھے
دفتر سمیت تمام تجاوزات مسمار،آپریشن کی نگرانی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹائون شپ محمد رضوان خان نے کی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے اورنگی ٹائون میں ساڑھے 6 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی، سرکاری زمین پراقصیٰ سوسائٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا اور سوسائٹی کی جانب سے بنائے گئے غیر قانونی پلاٹس اورتجاوزات کے نشانات ختم کرکے زمین واگزار کرالی۔
جمعہ کو تجاوزات کے خلاف کیے جانے والے اس آپریشن کی نگرانی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹائون شپ محمد رضوان خان نے کی جبکہ کارروائی میں محکمہ انسدادت تجاوزات اورنگی ٹائون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مظہر خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر منیر اختر، غلام مصطفی سومرو، عاطف جاوید، محمد کاشف، محمد جاوید، عقیل احمد و دیگر عملے نے حصہ لیا،اس موقع پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران بعض افراد کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی مگر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات کے عملے نے بہتر حکمت عملی کے باعث ناصرف یہ کہ سوسائٹی کی جانب سے بنائے گئے تجاوزات اور غیر قانونی پلاٹس کو مسمار کیا بلکہ اورنگی ٹائون کے علاقے گلشن بہار شیٹ نمبر 3 ، سیکٹر 16 کے برساتی نالوں کے اطراف قائم تجاوزات گرا دی گئیں جبکہ اس کے علاوہ جرمن اسکول کے اطراف بھی تجاوزات کو صاف کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غیرقانونی طور پر ساڑھے 6 ایکڑ زمین پر 250 پلاٹس بناکر اقصیٰ سوسائٹی کے نام سے فروخت کیے جا رہے تھے جہاں آپریشن کرکے دفتر سمیت تمام تجاوزات کو ختم کرکے سرکاری اراضی کو خالی کرالیا گیا ہے ، جرمن اسکول کے اطراف بھی غیرقانونی طریقے سے مختلف تعمیرات کی جا رہی تھیں جنہیں مسمار کردیا گیا ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی رئوف اختر فاروقی کی ہدایت کے مطابق برساتی نالوں کے اطراف قائم تجاوزات بھی توڑ دی گئیں ۔
دریں اثناء پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹائون شپ محمد رضوان خان نے اپنے عملے کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تجاوزات ہٹائے جانے کے حوالے سے انہیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بعض طاقتور لینڈ مافیا کے گروپ اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں اور غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں تجاوزات قائم کررہے ہیں تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات عملے نے اپنی بھرپور اور موثر کوششوں کے باعث لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے کہا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اور نجی زمینوں پر قائم کیے جانے والے تجاوزات کو ہر ممکن طریقے سے ہٹا دیا جائے گا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمین خواہ کسی بھی علاقے میں ہو اس پر قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا، انھوںنے کہا کہ انسداد تجاوزات کے عملے کے تمام اراکین اس بات کو یقینی بنائیں کہ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن جاری رکھے جائیں اور ترجیحی بنیادوں پر ایسے مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن طریقے سے ریلیف فراہم کرنے کے لئے تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری رکھا جائے اور تجاوزات قائم کرنے والوں سے سختی نمٹا جائے گاجہاں جہاںتجاوزات ہٹانے کے لئے افرادی قوت اور بھاری مشینری کی ضرورت ہوگی بلدیہ عظمیٰ کراچی اسے فراہم کرے گی ۔