کرکٹ سمر کیمپ میں عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی بھرمار
مصباح الحق رواں ماہ 40ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ یونس خان، ذوالفقار بابر، یاسر حمید 36بہاریں دیکھ چکے ہیں
کیمپ کے نگران اور این سی اے ہیڈ کوچ محمد اکرم ٹیسٹ و ون ڈے کپتان سے 5دن چھوٹے ہیں فوٹو: اے پی پی
مستقبل کے ایونٹس کی تیاری کیلیے جاری سمر کیمپ میں عمر رسیدہ کرکٹرز کی بھرمار ہوگئی، مصباح الحق تقریباً 40 سال کے ہوچکے، یونس خان، ذوالفقار بابر اور یاسر حمید بھی زندگی کی 36بہاریں دیکھ چکے، اعزاز چیمہ35 برس کے ہیں،کمسن ترین سمیع اسلم کی عمر 18سال اور 150دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری قومی کیمپ میں سلیکٹرز نے نوجوانوں کے بجائے عمررسیدہ پلیئرز کو ترجیح دی، مصباح الحق رواں ماہ کی 28 تاریخ کو 40ویں سالگرہ منائیں گے، کیمپ کے نگران اور این سی اے ہیڈ کوچ محمد اکرم ٹیسٹ و ون ڈے کپتان سے 5دن چھوٹے ہیں،یونس خان، ذوالفقار بابر، یاسر حمید زندگی میں 36بہاریں دیکھ چکے،اعزاز چیمہ35،شاہد آفریدی،محمد حفیظ، عبدالرحمان 34،محمد سمیع، توفیق عمر 33، عمران فرحت،محمد عرفان،فیصل اقبال اور عاطف مقبول 32سال کے ہیں،عمر گل 30واں سال گزار رہے ہیں،وہاب ریاض، عدنان اکمل،فواد عالم، سہیل تنویر، اظہر علی29کے ہوچکے،اسد شفیق، خرم منظور، یاسر شاہ کی عمر 28 جبکہ صہیب مقصود اور سرفراز احمد کی 27سال ہے۔
محمد طلحہٰ، راحت علی،انور علی 26، عمر امین،شان مسعود اور حارث سہیل 25سال کے ہو چکے، سب سے کمسن کرکٹر سمیع اسلم کی عمر 18سال اور 150دن ہے،بابر اعظم کو 20ویں سالگرہ کا انتظار ہے،رضا حسن اور احسان عادل کا 22واں، احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کا 23 واں سال پورا ہونے والا ہے،عمر اکمل، ناصر جمشید اور شرجیل خان24 برس کے ہیں۔ سمر کیمپ کا حصہ بننے والے پی سی بی پینتھرز اسکواڈ میں شامل 20 کرکٹرزکی اوسط عمر ساڑھے 29جبکہ ٹائیگرز کی 28سال کے قریب بنتی ہے۔کرکٹ حلقوں میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے کہ مستقبل کیلیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے دعویدار سلیکٹرز آخر کار بار بار پرانے چہروں پر انحصار کی طرف کیوں لوٹ آتے ہیں، کیمپ میں کئی چلے ہوئے کارتوس بھی شامل ہیں جنھیں پہلے کئی بار آزمایا اور ناکام قرار دیا جاچکا،اب ان سے کیا توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں، اگر وہ سپر فٹ بھی ہوں تو آئندہ کے کس پلان میں فٹ بیٹھیں گے؟