فائٹرآفریدی نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کیلیے کمرکس لی
میں نے کیریئر کے بُرے دور سے گزرنے والے بڑے بڑے کرکٹرز کو ڈریسنگ روم میں روتے ہوئے بھی دیکھا ہے، شاہد آفریدی
میں نے کیریئر کے بُرے دور سے گزرنے والے بڑے بڑے کرکٹرز کو ڈریسنگ روم میں روتے ہوئے بھی دیکھا ہے، شاہد آفریدی فوٹو: فائل
فائٹر شاہد آفریدی نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کیلیے کمر کس لی ۔
گذشتہ کچھ عرصے سے آئوٹ آف فارم آل رائونڈرانجری کے سبب آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، پیر کو بھارت سے وارم اپ میچ میں بھی وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بُری طرح ناکام رہے۔
اس صورتحال میں بھی آفریدی نے اپنے حوصلوں کو توانا رکھا ہوا ہے اور میگا ایونٹ میں ٹیم کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔ پیر کے دن کولمبو سے فون پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے کیریئر کے بُرے دور سے گزرنے والے بڑے بڑے کرکٹرز کو ڈریسنگ روم میں روتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔
مگر میں ان میں سے نہیں ہوں میرے حوصلے توانا اور جلد فارم میں واپسی کا یقین ہے،میں مشکل وقت میں ہمت نہیں ہاروں گا، میری خواہش ہے کہ ورلڈکپ کے دوران قوم کی توقعات پر پورا اتروں۔