منفی پروپیگنڈے کے باوجود الیکشن پی پی ہی جیتے گی
عوامی طاقت سے آصف زرداری کو دوبارہ صدر بنائیں گے، نوید قمر،جلسے سے خطاب.
پیپلز پارٹی کی حکومتوں کو کسی دور میں سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا، وزیر دفاع, فوٹو: فائل
وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ میڈیا اور سیاسی مخالفین پیپلز پارٹی کے خلاف کتنا ہی منفی پروپیگنڈا کر لیں۔
آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے اکثریت سے کامیاب ہو کر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر منتخب کرائے گی۔
یو سی ڈندو اور سعید خان لوند میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر صدر آصف علی زرداری تک پیپلز پارٹی کی حکومتوں کو سکون سے کام کرنے نہیں دیا گیا جیسے ہی پی پی کی حکومت آتی ہے اس کے خلاف سازشیں شروع ہو جاتی ہیں۔
تاہم مشکل حالات کے باوجود ہماری حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور یہ عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
صدر حاجی امین لاکھو، سیکریٹری بلدیات علی احمد لوند، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان محمد آصف میمن، سابق ڈپٹی کمشنر برکات احمد رضوی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نثار میمن، عوامی تحریک کے رہنماء ڈاکٹر عزیز تالپور، این جی او نیٹ ورک کے چئیرمین علی نواز لوند اور دیگر نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سید نوید قمر کی تاج پوشی بھی کی گئی ۔