سانگھڑ میں ڈاکوئوں نے ڈاکٹر کے گھر کا صفایا کردیا

4 مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

سانگھڑ شہر کے گنجان آباد علاقے میں ڈکیتی کی واردات، 4 مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMKOT/THARPARKAR:
سانگھڑ شہر کے گنجان آباد علاقے میں ڈکیتی کی واردات، 4 مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔


اطلاعات کے مطابق سانگھڑ شہر کی گنجان آبادی کے علاقے رانا راجپوت کالونی میں واقع ڈاکٹر تلوک چند کے گھر میں رات 4 بجے 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر خواتین کے کانوں سے سونے کی بالیاں، انگوٹھی اور چین چھین لی۔

جبکہ الماریوں سے 7 تولے سونا، 10 ہزار نقد رقم ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سانگھڑ تھانہ رابطہ کرنے پرپولیس نے واردات سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔
Load Next Story