پاکستان اسٹیل بورڈ کا بزنس پلان وتوسیعی منصوبے پرغور
مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق پالیسی بنا رہے ہیں، بہترنتائج سامنے آئیں گے، میجر جنرل جاوید
توسیعی منصوبے پر عمل درآمد پاکستان کیلیے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، سی ای او فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستان اسٹیل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا362واں اجلاس آپریشنز بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اسٹیل کے بزنس پلان، مارکیٹنگ اور توسیعی منصوبے کے نکات کو زیر بحث لایا گیا۔
پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل محمد جاوید (ریٹائرڈ) نے پاکستان اسٹیل کے مارکیٹنگ پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسٹیل اپنی مصنوعات کی تیزی سے فروخت پر توجہ دیتے ہوئے مارکیٹنگ کی نئی راہیں استوار کر رہا ہے اور مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق پالیسی بنا رہا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے توسیعی منصوبے کی بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان اسٹیل کے قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر (بی ایم آر اینڈ ای) پرویز اقبال نے کہاکہ توسیعی منصوبے پر عمل درآمد پاکستان کیلیے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
بورڈ نے پاکستان اسٹیل کے بزنس پلان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے اہداف کے حصول کیلیے اس پرموثر انداز سے عمل درآمد پر زور دیا۔بورڈ نے پاکستان اسٹیل کی توسیع کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔