ایکسپریس نیوز نے ڈرون کیمروں سے کوریج کرکے ملک میں نئے رجحان کی داغ بیل ڈال دی

ڈرون کیمرہ 360 ڈگری کے زاویہ سے منظر کشی کرتا ہے جس سے کسی احتجاجی ریلی، مظاہرے یاجلسے کی اصل تصویرسامنے آسکتی ہے۔

ڈرون کیمرے سے منتظمین اورمخالفین کے دعوؤں یا میڈیا پر جانبداری کے الزامات کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاجی جلسہ کی کوریج ڈرون کیمرے سے کرکے پاکستان میں نئے رجحان کی داغ بیل ڈال دی۔


ڈرون کیمرہ فضا میں گشت کرتے ہوئے 360 ڈگری کے زاویہ سے منظر کشی کرتا ہے جس سے کسی احتجاجی ریلی، مظاہرے یاجلسے کی اصل تصویر سامنے آسکتی ہے۔ گراؤنڈ کیمرے کی کوریج سے حاضرین کے متعلق ابہام ہوتا تھا تاہم اب ڈرون کیمرے سے منتظمین اورمخالفین کے دعوؤں یا میڈیا پر جانبداری کے الزامات کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا جبکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔
Load Next Story