ڈالر اسمگلنگ کریک ڈاؤن خیبر پختون خوا کی سب سے بڑی کرنسی مارکیٹ چوک یادگار سیل
گزشتہ 20 دنوں کے دوران 27 چھاپے مارے گئے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 28 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈالرز کی اڑان روکنے کےلئے ایف آئی اے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کی بڑی کرنسی مارکیٹ چوک یادگار کو مکمل سیل کردیا۔
چوک یاد گارپشاور صوبے کی سب سے بڑی کرنسی مارکیٹ ہے۔ یہ کارروائی حوالہ ہنڈی اور ڈالر اسمگلنگ روکنے کےلیے کی گئی۔ ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کی رپورٹ بھی جاری کردی۔
ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ 20 دنوں کے دوران 27 چھاپے مارے گئے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 28 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے حوالہ ہنڈی کے 10 کروڑ 27 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حوالہ ہنڈی کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں ، ڈالر کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے صوبہ بھر میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔