این پی او اور وزارت ٹیکسٹائل میںمفاہمتی یادداشت پردستخط
ذیلی ٹیکسٹائل سیکٹرزکی پیداوار بڑھانے کیلیے92لاکھ روپے کا منصوبہ شروع کیا جائیگا۔
جننگ،نٹ پراسسنگ واسٹچنگ کا معیاربہتر، مسابقتی صلاحیت پراسٹڈی کرائی جائیگی, فوٹو: فائل
ٹیکسٹائل صنعت کی کارکردگی اور اس کی مصنوعات کا معیار بڑھانے کے سلسلہ میں نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن اور وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے درمیان تعاون کا سجھوتہ طے پا گیا۔
سمجھوتے پر این پی او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ محمد یوسف اور سیکریٹری وزارت ٹیکسٹائل شاہد راشد نے دستخط کیے۔ اس حوالے سے ایک تقریب پیر کو اسلام آباد میں ہوئی، وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری مخدوم شہاب الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی اور پیداوار بڑھانے کا ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
جس پر 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی، منصوبے کا مقصد ٹیکسٹائل کے شعبوں بالخصوص جننگ، نٹ پراسسنگ، نٹ اسٹچنگ وغیرہ کا معیار بڑھانا ہے تاکہ پاکستان کی مصنوعات دیگر علاقائی ممالک کی مصنوعات کا مارکیٹ میں بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں، اس سلسلے میں اسٹڈی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
جس سے پالیسی سازوں کے ساتھ ساتھ صنعت کاروںکو بھی اپنی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ این پی او دیگر شعبوں میں بھی اس طرز کی بنچ مارکنگ کر چکا ہے جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔