گستاخانہ فلم دنیا بھرمیں بلاک کریں وزیرداخلہ کا انٹرپول ک وخط

ایسی حرکت عالمی امن کیلیے خطرہ ہے،قانون سازی کیلیے کام کیا جائے،رحمن ملک

وزیرداخلہ سے غلام بلورکی ملاقات،سیاسی صورتحال پرگفتگو،پیرمعین الحق سے بھی ملے فوٹو ثناء

وزیرداخلہ رحمن ملک نے انٹرپول پر زور دیا ہے کہ وہ ویب سائٹس سے اسلام مخالف اور توہین آمیز مواد ہٹانے کیلیے کردار اداکرے۔

سیکریٹری جنرل رونالڈ کے نوبل کے نام خط میں انھوں نے کہاکہ انٹرنیٹ پر گستاخانہ موادکے خلاف عالمی مظاہروںکے تناظر میں ضروری ہے کہ انٹرپول یہ معاملہ ویب سائٹس کے منتظمین کے سامنے اٹھائے اور اسلام کے خلاف مواد کو روکنے کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہاکہ بعض عناصر ایسا مواد جان بوجھ کر اسلام کے خلاف انٹرنیٹ پر پھیلارہے ہیں جو عالمی امن کیلیے بھی خطرہ ہے ،اس حوالے سے ضروری قانون سازی کیلیے بھی کام کیا جانا چاہیے۔


انھوں نے درخواست کی کہ جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میںمجوزہ قانون کا مسودہ بھی پیش کیا جائے ۔

ادھر وفاقی وزیر سے وزیر ریلوے غلام بلور نے ملاقات کی اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

رحمن ملک کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا میںسیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔ وزیرداخلہ سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عارف عزیز شیخ بھی ملے،دریں اثناء رحمن ملک نے گولڑی شریف میںپیرمعین الحق گیلانی سے ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ ملکی ترقی وخوشحالی کیلیے دعاکی گئی ۔

Recommended Stories

Load Next Story